ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 178 روپے کا ہو گیا

 
0
350

اسلام آباد 13 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد ڈالر 178 روپے کا ہو گیا۔پاکستانی کرنسی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے مہنگا ہو کر 178 روپے کا ہوگیا۔ ڈالر کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل دباو کا شکارہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 177 روپے 77 پیسے تھی۔