اسلام آباد ،بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

 
0
108

اسلام آباد 18 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں مشہور بلال گینگ کے ساتھ پولیس مقابلے ،پولیس کا اطلاع ملتے ہی بروقت ایکشن،ڈکیت گینگ نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔پولیس مقابلے کے درمیان ایک پولیس جوان زخمی، ڈاکو موقع سے فرار ہوئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ٹیموں نے ڈاکووں کا پیچھا کیا۔ڈاکو بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں ایک گھر میں محصور ہوگئے۔پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ڈاکووں نے دوبارہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔دوبارہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔مقابلے میں اے ٹی ایس کے تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔سینئیر افسران موقع پر موجود تھے ۔ آئی جی اسلام آباد کا پولیس ریڈنگ ٹیم کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان۔آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ،شدید زخمیپولیس جوان کے لئے پانچ لاکھ روپے جبکہ دیگر دو زخمی اہلکاروں کے لیے تین تین لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے بہترین علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے جو قابل تحسین ہے ۔