صدر پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر اور موسٹ سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان کی سینئر رہنما تحریک انصاف و سابق مشیر حکومت راجہ آصف علی خان مرحوم کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے لیے انکی رہائشگاہ آمد

 
0
379

اسلام آباد 27 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): صدر پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر اور موسٹ سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان کی سینئر رہنما تحریک انصاف و سابق مشیر حکومت راجہ آصف علی خان مرحوم کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے لیے انکی رہائشگاہ آمد، مرحوم کے بیٹوں اور عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت کیا، اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی قبل ازیں موسٹ سینئر وزیر نے سابق امیدوار اسمبلی حاجی سردار گل خندان کے بھتیجوں کی وفات پر ان کے ہاں جا کر تعزیت اور فاتحہ خوا نی کی،

دریں اثناء سردار تنویر الیاس خان ٹھیکیدار محمد مشتاق مرحوم کی رہائشگاہ پر بھی گئے اور انکے بیٹے سے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی،اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر و چئیرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار مرتضی علی احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار قاضی محمد اسرائیل، سابق امیدوار اسمبلی راجہ الیاس خان، رہنما تحریک انصاف میاں اخلاق رسول،ترجمان سردار تنویر الیاس راجہ امتیاز طاہر، سردار امتیاز شاہین بھی ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر و چئیرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار مرتضی علی احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار قاضی محمد اسرائیل،سابق امیدوار اسمبلی راجہ الیاس خان،ترجمان سردار تنویر الیاس راجہ امتیاز طاہر، سید وارث گیلانی، سردار عبدالزاق خان، سردار امتیاز شاہین بھی ہمراہ موجود تھے۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ راجہ آصف علی خان ایک زیرک سیاسی رہنما تھے جن کی عوام بھی بے حد پذیرائی تھی ان کی وفات سے آزادکشمیر بہترین سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا ہے ان کی کمی مدتوں پوری نہیں ہو سکتی، سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین