اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے غلہ منڈی,پل 48,پپلی اڈا,ٹھینگی,ماچھیوال, لڈن سمیت مختلف علاقوں میں کھاد سیل پوائنٹس کا دورہ کیا کاشتکاروں کے مسائل سنے اور اپنی نگرانی میں کسانو ں میں کنٹرول ریٹ پر کھاد تقسیم کروائی

 
0
729

وہاڑی 27 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے غلہ منڈی,پل 48,پپلی اڈا,ٹھینگی,ماچھیوال, لڈن سمیت مختلف علاقوں میں کھاد سیل پوائنٹس کا دورہ کیا کاشتکاروں کے مسائل سنے اور اپنی نگرانی میں کسانو ں میں کنٹرول ریٹ پر کھاد تقسیم کروائی۔ اسسٹنٹ سید وسیم حسن نے اس موقع پر کہا کہ کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں انکا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کسانوں کو سرکاری ریٹ پر کھاد کی فراہمی کے لیے متحرک ہیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے ایڈ یشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی کے ہمراہ سبزی وفروٹ منڈی وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے اپنی نگرانی میں سبزیوں وپھلوں کی نیلامی کرائی۔ کسان پلیٹ فارم اور ہول سیل پوائنٹس پر بھی سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو چیک کیا اسسٹنٹ کمشنر نے ا س موقع پر کہا کہ سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی چیکنگ سے سبزیوں وپھلوں کی قیمتیں کم ہور ہی ہیں سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا عوام کا مفاد سب سے پہلے ہے جو بھی گراں فروشی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر وہاڑی کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیا اور اراضی ریکارڈسنٹر کے اطراف کو کلیئر کروایا۔