شیروں کو تحفظ فراہم کرنے کا عزم،دنیا بھر میں گلوبل ٹائیگر ڈے منایاگیا

 
0
401

نئی دہلی جولائی30 (ٹی این ایس )بھارت نے گلوبل ٹائیگر ڈے(انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے) کے موقعے پر شیروں کو تحفظ فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سائنس اینڈ ٹکنالوجی، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے شیروں کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے منعقدہ ایک پروگرام میں شیروں کو بچانے کا عہد کیا۔گزشتہ روز بنگلہ دیش، نیپال، بھارت، برطانیہ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں گلوبل ٹائیگر ڈے کے سلسلے میں تقریبات منعقد ہوئیں۔بھارت میں سکولی بچوں نے شیر کو بچانے کے لیے سکٹ پیش کیں اور شیر کے ماسک پہنے نظر آئے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں ٹائیگر کہے جانے والے شیروں کی 70 فیصد آبادی بھارت کی تقریبا 50 مختلف جنگلی پناہ گاہوں میں رہتی ہے۔ 2010 میں سینٹ پیٹرسبرگ میں منعقدہ کانفرنس میں 29 جولائی کو بین الاقوامی ٹائیگرز ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کا مقصد اس کی قدرتی رہائش کو تحفظ فراہم کرنا اور لوگوں میں اس کے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا۔