جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی حافظ حسین احمد سے عیادت

 
0
497

کوئٹہ جولائی 30(ٹی این ایس )جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی علاقائی صورتحال،سی پیک ،پانامہ سپریم کورٹ فیصلہ،دینی جماعتوں کے اتحاد ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر لیاقت بلوچ نے حافظ حسین احمد کی عیادت کرتے ہوئے صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔