ترقی کے نئے تصورات کی روشنی میں چینی معاشرے کی تیز رفتار ترقی

 
0
161

اسلام آباد 03 جنوری 2022 (ٹی این ایس): 2021 میں چین نے چودھویں پانچ سالہ منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا۔ تاہم چین کو درپیش اندرونی اور بیرونی ماحول کافی سخت ہیں۔ وبا کے اثرات کے تحت بیرونی ماحول مزید پیچیدہ، شدید اور غیر یقینی ہو گیا ہے۔ چین کی اقتصادی ترقی دباؤ کا شکار ہے۔ مختلف خطرات اور چیلنجز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
“14ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے دوران، چین کو اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار کی زندگی کے لیے لوگوں کی توقعات کو پورا کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے پر توجہ دینی ہوگی۔ ترقی کے ان مرکزی تصورت کے تحت، چین نے “14ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے پہلے سال میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
سڑکوں کے نیٹ ورک کی تعمیر کی مثال لیں۔ 25 جون، 2021 کو، تبت کی پہلی برقی ریلوے، لالین ریلوے، جس کی کل لمبائی 400 کلومیٹر سے زیادہ ہے، فعال ہو چکی ہے۔اس ریلوے سے لوگ لہاسا سے لینگ چی تک ساڑھے تین گھنٹے میں پہنچتے ہیں۔ یہ ریلوے تبت کو تیز رفتار ٹرینوں کے دور میں لے آئی۔
چین کے “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” میں ملک میں پانی کے نیٹ ورک اور سڑکوں کے نیٹ ورک کی تعمیر کو تیز کرنے اور بڑے منصوبوں کی ایک سیریز کے نفاذ کے منصوبے کا خاکہ مرتب کیا گیا ہے۔ 2021 کے پہلے 11 مہینوں میں، چین کی ریلوے کے فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری 640 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی، اور ملک بھر میں 1644 کلومیٹر نئی ریلوے لائنیں استعمال میں لائی گئیں، جن میں 610 کلومیٹر ہائی سپیڈ ریلوے شامل ہیں، اور ہائی سپیڈ ریلوے کی کل لمبائی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
سال دو ہزار اکیس میں چین کی جدت طرازی کی رفتار میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جامع ترقی کے عمل نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں، سرسبز زندگی کا تصور زیادہ مقبول عام ہو گیا ہے، اور اشتراک کا تصور لوگوں کے دلوں میں گہری جڑیں پکڑ چکا ہے۔کہا جا سکتا ہے کہ 2021 میں “ترقی کا نیا تصور” چین کو ساتھ لے کر ثابت قدمی سے ترقی کے راستے پر گامزن رہا ہے۔