تھانہ کھلابٹ پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی مشترکہ کاروائی، 02 ملزمان گرفتار

 
0
142

اتمان چوک سے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت مزید 4 عدد موٹر سائیکل، 2010 گرام ہیروئن اور 1 رپیٹر برآمد۔

ہری پور 06 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے ڈھینڈہ قبرستان میں اپنے ذرائع سے معلومات پر کاروائی کرتے موٹر سائیکل پر سوار 2 جوانوں کا قابو کرکے دوران تلاش ملزمان کے قبضہ سے 2010 گرام ہیروئن اور 01 رپیٹر برآمد کی۔ دریافت پر ملزمان محمد حسن ولد محمد رشید سکنہ محلہ رمضانی اور التجار حسین ولد طالب حسین سکنہ نیو ممائیہ بتلایا۔ جنکو حسب ضابطہ گرفتار کرکے منشیات ایکٹ اور اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ مزید انٹاروگیشن کے دوران ملزمان سے کچھ روز قبل اتمان چوک سیکٹر نمبر 4 سے چوری ہونے والے موٹر سائیکل سمیت مزید 4 عدد موٹر سائیکل برآمد کئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔