مری جانے والے تمام راستے اتوار کی رات تک بند رہیں گے: اسلام آباد انتظامیہ

 
0
140

اسلام آباد 08 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے۔ فيصلہ مری ميں سياحوں کے رش اور ٹريفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

اسلام آباد کی انتظاميہ کے مطابق فيصلہ مری ميں سياحوں کے رش اور ٹريفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری جانے والے تمام راستے اتوار کی رات تک بند رہیں گے، شہریوں سے گزارش ہے اپنے تفریح کے پلان کو ملتوی کر دیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئےرش کی بدولت سیاحوں کو مری اور گلیات کی طرف جانے سے عاضی طور پرروک دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مری اور گلیات کی طرف جانے والے سیاحوں کو سترہ میل انٹرچینج سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔انتہای ایمرجنسی کی صورت میں ہی شہریوں کو مری اور گلیات کی طرف سفر کرنے کی اجازت دی جائیگی۔

ان کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد مری اور گلیات سے واپس اترنے والے سیاحوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ فیملیز اور دیگر سیاحوں کو مری اور گلیات سے باحفاظت واپس اتارا جارہا ہے۔