کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 15 فیصد سے تجاوز کرگئی

 
0
123

اسلام آباد 10 جنوری 2022 (ٹی این ایس): شہر قائد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 15 فیصد سے تجاوز کرگئی اور اومی کرون کے کیسز کی تعداد191 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 15.52فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ شہرِ قائد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3410 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں مزید 759 کورونا کیسز سامنے آئے۔

گزشتہ24گھنٹے میں سندھ میں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 142 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 11مریض وینٹیلیٹرپرہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا کے 49 ، ضلع ایسٹ میں83 ، ملیرمیں کوروناکے4کیسز،کورنگی میں2کیسز ، ضلع ویسٹ میں4کیسز اور ضلع وسطی میں13کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے ، شہر میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد191 ہوگئی ہے۔