اسلام آباد(ٹی این ایس) عام انتخابات میں سیاسی اتحاد ،علامہ ساجد نقوی سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رابطے

 
0
66

عام انتخابات میں سیاسی اتحاد کا معاملہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے رابطے کرلئے

شیعہ علماء کونسل تاحال کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہ کر سکی۔ذرائع کے مطابق علامہ ساجد نقوی سے میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی رہنماؤں کے رابطے ہوئے،پیپلز پارٹی اور شیعہ علماء کونسل میں مذاکرات کے کئی دور ہوئے

پیپلز پارٹی کی جانب سے نیئر بخاری اور شیری رحمان، سید ناصر شاہ نے مذاکرات کئے۔پیپلز پارٹی اور شیعہ علماء کونسل میں مذاکرات کے کئی دور ہوئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نیئر بخاری اور شیری رحمان، سید ناصر شاہ نے مذاکرات کئے ،مسلم لیگ ن کی جانب سے سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے مذاکرات کئے،

شیعہ علماء کونسل نے تاحال کسی سیاسی جماعت کی بجائے پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں سے ایم این اے اور ایم پی ایز کے امیدوار کھڑے کئے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل شبیر میثمی آج اہم ملاقاتوں اور مذاکرات بارے علامہ ساجد نقوی کو بریفنگ دینگے،

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے الیکشن سے ایک ہفتہ قبل انتخابی پالیسی کا اعلان متوقع ہے ،مختلف سیاسی رہنما علامہ ساجد نقوی کے علاوہ علامہ شبیر میثمی، علامہ عارف واحدی، علامہ رمضان توقیر اور علامہ ناظر تقوی سے رابطے میں ہیں۔