اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں مونال ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا

 
0
91

اسلام آباد 11 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں مونال ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا۔اسٹنٹ کمشنر رانا موسی نے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کیا۔مونال ریسٹورنٹ کے مین داخلی راستے کو بند کر دیا گیا۔مونال ریسٹورنٹ میں موجود فیملیز کو باہر نکالنے کے لیے چند گھنٹوں کی مہلت دی گئی ۔یادرہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو مونال کو سیل کرنے اور سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کو اپنی تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری دفاع اس پر ناجائز قبضے کے ذمے داران کیخلاف تحقیقات کروائے، مونال کی لیز ختم ہو چکی ہے تو اسے سیل کریں۔