کورونا کے بڑھتے ہوئے رجحان کا جائزہ لینے کے لیے این سی او سی کا اجلاس

 
0
138

اسلام آباد 15 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے رجحان کا جائزہ لینے کے لیے این سی او سی کا اجلاس ہفتہ کے روز این سی او سی میں منعقد ہوا۔ فورم نے ملک میں،

خاص طور پر شہری مراکز میں کورونا کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے تناظر میں وبائی مرض کے چارٹ کے اعداد و شمار، بیماری کے پھیلاؤ اور تجویز کردہ این پی آئیز پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ این پی ائیز کا جائزہ لیتے ہوئے 17 جنوری 2022 کو صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس طلب کیا تاکہ این پی آئیز کے نئے سیٹ کو تجویز کیا جا سکے جس میں تعلیم کے شعبے، عوامی اجتماعات، شادی کی تقریبات، انڈورآؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے پر توجہ دی جائے۔

دریں اثناء این سی او سی نے 17 جنوری 2022 سے ہوائی سفر میں کھانے ناشتے کی خدمت پر مکمل پابندی نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی اے اے سے کہا ہے کہ وہ انفلائٹ ماسک پہننے کو یقینی بنائے اور تمام ہوائی اڈوں پر کورونا ایس او پیز کو بھی نافذ کرے۔ اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے ناشتہ کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔