حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت چاہتی ہے، اپوزیشن اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر گفتگو کرنا نہیں چاہتی، چوہدری فواد حسین

 
0
115

اسلام آباد 17 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، ہم انتخابی اصلاحات، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات چاہتے ہیں جو اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر گفتگو کرنا نہیں چاہتی۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیش رفت ہو گی، سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت بدلنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے، ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔