اسلام آباد 21 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آبادکی مقامی عدالتوں میں کورونا کیسز میں اضافہ، ضلع کچہری کے 15 ججز اور 50 سے زائد اہلکار کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ کورونا وبا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کیلیے بند کر دی گئی ہیں۔معلومات کے مطابق متاثرہ عدالتوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کرایا جائے گا۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 عدالتی اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 ملازمین کورونا کا شکار ہوئے۔
ملک بھر میں کورونا کی پانچویں لہر جاری ہے جس کے بعد کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔