دوسری جنگ عظیم میں لاپتہ امریکی طیارہ 77 سال بعد مل گیا

 
0
288

اسلام آباد 21 جنوری 2022 (ٹی این ایس): بھارت کے دور افتادہ ہمالیہ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک لاپتہ طیارہ77 سال بعدبرآمد ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق1945 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران لاپتہ ہونے والاٹرانسپورٹ طیارہ سی۔ 46 نے جنوبی چین کے کنمنگ شہر سے 13افراد کو لے کر اڑان بھری اور َبھارتی ریاست ارونا چل پردیش کے پہاڑی علاقے میں طوفانی خراب موسم کی زد میں آکر لاپتہ ہوگیا تھا۔

طیارے میں سوار 13افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچا تھا جن میں 3گائیڈز بھی شامل تھے۔

امریکی کلیٹن کوہلس نے کہا کہ اس طیارے کی پرواز کے دوران مواصلات کا رابطہ منقطع ہوکر لاپتہ ہوگیا تھا۔ کوہلیس اور مقامی لیسو نسلی ٹیم نے طیارے کودریائوں اور پہاڑوں پر جمی ہوئی برف کے ڈھیلوں میں تلاش کیا، تلاشی کی اس مہم میں مہینوں لگے، لیکن آخر کار گزشتہ مہینے میں برف سے ڈھکی ہوئی پہاڑی کی چوٹی پر طیارہ مل گیا جس کی شناخت اس کی دم پر لکھے ہوئے نمبر سے کی گئی، طیارے میں انسانی باقیات نہیں ملیں۔