سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور

0
152

اسلام آباد 28 جنوری 2022 (ٹی این ایس): سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، بل کے حق میں 43 اورمخالفت میں 42 ووٹ آئے، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایوان میں پیش کیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ نے بھی ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دیا، سینیٹ سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل ایک ووٹ سے منظور ہو گیا، بل کے حق میں تینتالیس ، مخافت میں بیالیس ووٹ پڑے ، بل پیش کرنے کی تحریک پر ووٹنگ کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے تینتالیس تینتالیس ووٹ ہوئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنا ووٹ دے کر حکومتی پلڑا بھاری کیا ، حتمی منظوری کے وقت اپوزیشن کا ایک اور رکن غائب ہوگیا، حزب اختلاف کا بل منظور ہونے پر ایوان میں شور شرابا ہوا جبکہ ری کاؤنٹنگ کے نعرے بھی لگے اور مشتعل اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، بل کے حق میں 43 اورمخالفت میں 42 ووٹ آئے، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایوان میں پیش کیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ نے بھی ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دیا، سینیٹ سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل ایک ووٹ سے منظور ہو گیا، بل کے حق میں تینتالیس ، مخافت میں بیالیس ووٹ پڑے ، بل پیش کرنے کی تحریک پر ووٹنگ کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے تینتالیس تینتالیس ووٹ ہوئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنا ووٹ دے کر حکومتی پلڑا بھاری کیا ، حتمی منظوری کے وقت اپوزیشن کا ایک اور رکن غائب ہوگیا، حزب اختلاف کا بل منظور ہونے پر ایوان میں شور شرابا ہوا جبکہ ری کاؤنٹنگ کے نعرے بھی لگے اور مشتعل اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔