گزشتہ کٸی سالوں سے ایک طویل عرصے سے ہری پور کی عوام خصوصاً تاجر اور صنعت کاروں کے لیے تباہ کن پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے

 
0
246

جس کی سب سے بڑی مثال بجلی کی طویل اور مسلسل بندش اور اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہے۔ ہری پور ہر ماہ پرمٹ کے نام پر یہ خبر سنائی جاتی ہے کہ مہینے میں دس یا زیادہ دن بجلی صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی

ہری پور 01 فروری 2022 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق گزشتہ کٸی سالوں سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے انڈسٹریز مالکان اور تاجروں سمیت گھریلو صارفین کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا، کوئی احتجاج کرے تو پرمٹ کی جھنڈی دکھا دی جاتی ہے۔ یہ عمل عمومی طور پر تمام تاجروں اور خصوصی طور پر بجلی سے وابسطہ صنعت و تجارت کے لیے شدید نقصان کا باعث ہے۔ اس کے نتیجے میں غریب تاجروں کے لیے اپنے کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہری پور چیمبر آف کامرس کی لاء اینڈ آرڈر کمیٹی کے چیئرمین اور معروف تاجر ملک سعید اختر نے کیا۔ انھوں نے حکام بالا سے درخواست کی بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کو بند کر کے غریب تاجروں کے گھروں کے چولہے بند ہونے سے بچائیں۔