کراچی؛ عسکری پارک کے ایم سی کے حوالے کر دیا گیا

 
0
238

اسلام آباد 03 فروری 2022 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ کے حکم پر پرانی سبزی منڈی پرقائم عسکری پارک کے ایم سی کے سپرد کردیا گیا۔

سپریم کورٹ نے کراچی کا عسکری پارک کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) کو دینے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کی روشنی میں 14جنوری کو ڈی جی پارکس کے ایم سی نے عسکری پارک انتظامیہ کو خط لکھا تھا جس میں عدالتی حکم کے مطابق عسکری پارک تحویل میں لینے کا کہا گیا تھا۔

ڈی جی پارکس کے مطابق عسکری پارک کا نام تبدیل کرکے کے ایم سی امیوزمنٹ پارک رکھ دیاگیا ہے جب کہ کے ایم سی امیوزمنٹ پارک میں عوام کا داخلہ مفت کردیا گیا ہے۔

ڈی جی پارکس کا کہنا ہےکہ پارک میں قائم شادی ہال سابقہ انتظامیہ نےختم کرکےتحویل میں دیا ہے۔