وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ملاقات، امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ، ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی

 
0
1479

لاہور 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں صوبہ پنجاب کی سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کے لیےبھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔