غیر قانونی احکامات نا منظور،ہمارے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
135

محنت کشوں کی آواز کو دبانے کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اورنگزیب خان
شعبہ فائر اینڈ ریسکیو میں یونین پر پابندی کے خلاف اجلاس میں ہزاروں ملازمین کی شرکت۔

اسلام آباد 24 فروری 2022 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام فائر بریگیڈ ہال جنرل باڈی کا اجلاس منعقدہوا جس میں شعبہ فائر اینڈ ریسکیو میں یونین پر پابندی کے خلاف ہزاروں ملازمین نے شرکت کی،اس موقع پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،علی اصغر مانی بٹ،راجہ محمد رئیس،علی رضا بلتی،سلیم بھٹی،راجہ حق نواز،احمد علی شیرازی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا،چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ آج کے جمہوری دور میں پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے دارلحکومت کے اہم ادارے فائر بریگیڈ میں راتوں رات ایک غیر قانونی نوٹیفکیشن کے ذریعے ملازمین کی آواز کو دبانے اور محنت کشوں کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگانا غیر جمہوری اقدام ہے اور اس پر امن شہر اور ہمارے ادارے میں بدامنی کو فروغ دینے کے مترادف ہے،سی ڈی اے مزدور یونین محنت کشوں کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے لہذا انتظامیہ ہمارے مینڈیٹ کا احترام کرے اور غیر قانونی احکامات جس کے تحت شعبہ فائر اینڈ ریسکیو میں یونین کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی فوری واپس لے،مزدور یونین نے ہمیشہ افہام و تفہیم او رمذاکرات کی سیاست کو فروغ دیا لیکن اپنے محنت کشوں کے حقوق کی آواز کو دبانے کے خلاف نہ صرف ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے بلکہ اپنے جمہوری حق کی خاطر ہر طرح کی قانونی،سیاسی اور عملی جدوجہد جاری رکھیں گے،سی ڈی اے مزدور یونین نے پہلے بھی ادارے و ملازمین کی تقسیم اور صدارتی آرڈینینس کے خلاف سڑکوں سے لے کر عدالتوں تک اپنی عملی جدوجہد سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے محنت کش کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے اور آئندہ بھی اپنے مزدور کی آواز کو دبانے کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل بیسک اور انوائرمنٹ ملازمین کی ہفتہ وارچھٹی کی بحالی مزدور یونین کی جدوجہد کا نتیجہ ہے اور ہم نے بدمعاشی اور بداخلاقی کی سیاست کو فروغ دینے کی بجائے دلائل اور مذاکرات کے ذریعے ہمیشہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی،ہم آج بھی اس ادارے اور شہر کا امن قائم رکھنا چاہتے ہیں اور انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر شعبہ فائر بریگیڈ میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کے خلاف نوٹیفکیشن کو واپس لیا جائے تاکہ ادارے او ر اس شہر کا صنعتی امن قائم رہ سکے،دیگر صورت مزدور یونین مورخہ 28فروری بروز سوموارکو اپنی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں نوٹیفکیشن واپس نہ لینے کی صورت میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور اپنے محنت کشوں کی آواز کو دبانے کے خلاف کسی بھی آخری حد تک جانے سے گریز نہیں کرے گی۔