ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر23 ارب 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئے ، سٹیٹ بینک

 
0
14552

اسلام آباد 24 فروری 2022 (ٹی این ایس): ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر23ارب 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 18 فروری 2022 کو ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23226ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 16805.6 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 6419.5 ملین ڈالر تھے۔ اس طرح ملک میں زرمبادلہ کل ذخائر 23226 ملین ڈالر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 18 فروری 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے ذخائر میں 289 ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔