روس امریکی ہتھیاروں کی فراہمی پر نظر رکھے ہوئے ہے: روسی صدر پیوٹن

 
0
114

اسلام آباد 13 مارچ 2022 (ٹی این ایس): یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکا اور روس کے آمنے سامنے آنے کا خدشہ پیدا ہونے لگا ہے۔

یوکرین جنگ کے حوالے سے امریکا اور روس کے آمنے سامنے آنے کا خدشہ پیدا ہونے لگا ہے۔ صدر پیوٹن نے امریکا کو یوکرین کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی سے باز رہنے کا کہہ دیا۔

صدر پیوٹن کہتے ہیں روس امریکی ہتھیاروں کی فراہمی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پیوٹن نے وارننگ دی کہ روس مہلک ہتھیاروں کی فراہمی پر سخت ایکشن لے گا۔

دوسری جانب روس نے یو کرین کے جنوبی علاقے خیر سن کی آزادی کے لئے ریفرنڈم کا فیصلہ کرلیا، یوکرینی حکام کے مطابق روس ریفرنڈم کےلئے خیر سن کی کونسل پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ کونسل کے عہدیداروں کو تعاون کے لئے بلایا جا رہا ہے۔