شاہدخاقان عباسی کی مری میں نوازشریف سے ملاقات

 
0
318

مری اگست2(ٹی این ایس): نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مری میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور کابینہ سے متعلق مشاورت کی۔شاہد خاقان عباسی مری پہنچے جہاں انہوں نے گورنر ہاو س میں سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے متعلق مشاورت کی جب کہ ملکی صورتحال ، حکومتی امورسمیت نیب ریفرنسز کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلی شہبازشریف کی بھی مری میں ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب میں جاری توانائی اورترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال سمیت سیاسی صورت حال اورآئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

دوسری جانب نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس مری میں جاری ہے۔بدھ کو نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورنر ہاو س مری پہنچے،جہاں ان کی زیرصدارت ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔اجلاس میں وفاقی وزراءکے قلمدانوں سے متعلق تبادلہ خیال سمیت ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ،اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شریک ہیں۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے تاہم ابھی تک کابینہ کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔