عمر سرفراز چیمہ نے بحیثیت گورنرپنجاب حلف اٹھا لیا

 
0
183

اسلام آباد 03 اپریل 2022 (ٹی این ایس): عمر سرفراز چیمہ نے بحیثیت گورنرپنجاب حلف اٹھا لیا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے حلف لیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے صبح یہ بتائی تھی کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔

فواد چودھری نے یہ اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر دی تھی۔ انہوں ںے اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہی یہ بھی بتایا تھا کہ چودھری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔