مارچ میں 2.80 ارب ڈالرکی ریکارڈ ترسیلات موصول، اسٹیٹ بینک

 
0
151

اسلام آباد 15 اپریل 2022 (ٹی این ایس): اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا کہ ملک کو مارچ کے مہینے میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ زیادہ ترسیلات زر موصول ہوئیں جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 28.3 فیصد زیادہ اور گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3.2 فیصد زیادہ ہے۔

مرکزی بینک نے کہا کہ 22 مارچ میں ورکرز کی ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ مجموعی طور پر مالی سال 22 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران ترسیلات زر بڑھ کر 23 ارب تک پہنچ گئی۔

ایس بی پی کے مطابق مجموعی طور پر 23 ارب پر گزشتہ سال کے مقابلے مالی سال 22 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران ترسیلات زر میں 7.1 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پورے عرب خطے سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی نے مزید کہا کہ مارچ 2022 کے دوران ترسیلات زر کی آمد بالترتیب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سے ہوئی۔