علامہ اقبال میڈیکل کالج میں فائرنگ سے تین افراد زخمی

 
0
163

اسلام آباد 23 اپریل 2022 (ٹی این ایس): علامہ اقبال میڈیکل کالج میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کےمطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج میں فائرنگ سے نائب صدرآل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن لالہ محمد اسلم سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دیگر دو زخمیوں میں محمد وقاص اور عمران نامی شہری شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم کالج کا ہی ملازم ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔