فیصل زمان کے ایم پی اے ہاسٹل سے فرار کا معاملہ، پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

 
0
2707

پشاور 23 اپریل 2022 (ٹی این ایس): قتل کے مقدمے میں نامزد رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فیصل زمان کے ایم پی اے ہاسٹل سے فرار کے معاملے پر 5 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایم پی اے ہاسٹل میں غفلت برتنے پر جیل پولیس کے پانچ اہلکاروں کے خلاف جیل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور کی مدعیت میں تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کی نگرانی پرہاسٹل میں 5اہلکارتعینات تھے جب کہ ڈیوٹی پرمامورسکیورٹی اہلکاروں کےخلاف تحقیقات کا آغازکردیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکرکے پی اسمبلی نےفیصل زمان کے30 مارچ کو پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے، فیصل زمان سہ پہر4 بجے کے بعد سے ایم پی اے ہاسٹل میں موجود نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق فیصل زمان جیل کے بجائے 23 دنوں سے ایم پی اے ہاسٹل میں مقیم تھے، ان پر پی ٹی آئی کے رہنما طاہر اقبال اور گل نواز کے قتل کا الزام ہے۔

واضح رہےکہ فیصل زمان حلقہ پی کے 42 ہری پور سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔