کراچی یونیورسٹی میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

 
0
1172

کراچی 26 اپریل 2022 (ٹی این ایس): کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود ایک وین میں دھماکا ہوا ہے جس کے سبب 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبا کو لے جانے والی ایک وین میں دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں وین دھماکے کے وقت کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود تھی۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جس کے سبب لوگوں میں خوف پھیل گیا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتی ہی، رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا، یہ سی این جی سلنڈر پھٹنے کا نتیجہ لگتا ہے، دھماکے کے سبب وین میں آگ لگ گئی تاہم دھماکے کی نوعیت کا حتمی اندازہ بعد میں ہوگا۔اطلاعات ہیں کہ گاڑی مسکن چورنگی کے گیٹ سے جامعہ کراچی میں داخل ہوئی، دھماکے میں 4فراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔