(ن) لیگ میں شمولیت میرے آپشن میں ہی نہیں، پی پی میں بھی نہیں جارہی‘ عائشہ گلا لئی

 
0
354

لاہور اگست 3.(ٹی این ایس )تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گل لئی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت میرے آپشن میں ہی نہیں، پیپلز پارٹی میں بھی شامل نہیں ہو رہی ،فی الحال توجہ پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مرکوز رکھوںں گی جس کے بعد آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل بتاؤں گی۔ نجی ٹی و ی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے عائشہ گل لئی نے کہا کہ مجھے پتہ ہے اب الزامات لگتے رہیں گے، جب میں رکن قومی اسمبلی بنی تو میرے بہت سے مامے چاچے آ گئے ، مجاہد خٹک مجھ سے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ مانگ رہا تھا ،اگر مجھے یا میری فیملی کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے الزامات کی تحقیقات کرالی جائیں ، تمام موبائل پیغامات دکھا دوں گی ۔ عمران خان شادی کا اشارہ دیتے اور بیہودہ میسجز کرتے ، وہ مجھے اکیلے ملنا کا کہتے ، والد اور بھائی کو لے کر گئی جنہوں نے پوچھا تو عمران خان ادھر اُدھر کی باتیں کرنے لگ گئے ۔انہوں نے چار سال شرم کی وجہ سے خاموش رہی اب جرات کا مظاہرہ کر کے آوازبلند کی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ (ن) لیگ میں شمولیت میرے آپشن میں ہی نہیں، پیپلز پارٹی میں بھی نہیں جارہی ۔