عام انتخابات کی تیاریوں کا معاملہ ،پی ٹی آئی نے دس رکنی الیکشن انیلیسز سیل قائم کردیا

 
0
191

اسلام آباد 11 مئی 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے موزوں امیدواروں کے انتخاب کیلئے دس رکنی الیکشن انیلیسز سیل قائم کردیا ،ریاض فتیانہ کوالیکشن انیلیسز سیل کاسربراہ مقرر کردیا گیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔الیکشن انیلیسز سیل صوبائی پارلیمانی بورڈز کی سفارشات پر آزادانہ تجزیہ پیش کرے گا ۔ای اے سی کی سفارشات امیدواروں کے انتخاب کے عمل میں چیئرمین اور مرکزی پارلیمانی بورڈ کی معاون ثابت ہوں گی ۔ملک عامر ڈوگر، صالح محمد خان اور جنید اکبر ،فردوس شمیم نقوی، امیر بخش بھٹو اور نیامت زہری ،سید ظہور آغا، رائے عزیزاللہ اور میاں محمود الرشید بھی ای اے سی میں شامل ہیں۔