تھانہ خانپور پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار، 4 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

 
0
188

ہری پور 11 مئی 2022 (ٹی این ایس): تھانہ خانپور کی حدود پارکنگ ایریا خانپور ڈیم سے موٹر سائیکل چوری ہونے کا واقع رونما ہوا۔ جس کی اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل خانپور جمیل الرحمن نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ خانپور اعجاز علی اور دیگر نفری پولیس کے موٹر سائیکل گروہ کو ٹریس کرنے اور چوری شدہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور اپنے ذرائع سے معلومات پر اللہ دتہ ولد بنارس سکنہ بانڈی گلو حطار کو حراست میں لے کر انٹاروگیٹ کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں عاصم پرویز ولد پرویز اختر اور محمد نعیم ولد اللہ دتہ ساکنان تناول موہڑہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس پارٹی نے مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران دیگر 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا اور خانپور سے چوری ہونے والے موٹر سائیکل سیمت دیگر 3 موٹر سائیکل بھی برآمد کئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے موٹر سائیکل چور گروہ کو ٹریس کرکے موٹر سائیکل برآمد کرنے پر ڈی ایس پی خانپور، ایس ایچ او خانپور اور دیگر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور آئندہ بھی اسی طرح حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محنت لگن سے مقدمات میں تفتیش کے عمل جاری رکھنے اور ملزمان کی گرفتاری کی تلقین کی۔