تھانہ سٹی ہری پور نے دوران سفر رکشہ میں رہنے والا پرس، ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کردیا۔

 
0
325

ہری پور 11 مئی 2022 (ٹی این ایس): ایک یوم قبل سٹی کی حدود میں دوران سفر رکشہ میں ایک لیڈیز پرس رہ گیا تھا۔ جس میں نقدی رقم، زیورات اور دیگر اہم کاغذات وغیرہ موجود تھے۔ واقع سے متعلق مدعی نے تھانہ سٹی میں تحریری درخواست دی۔ جس پر موقع مختلف ایریاز سے موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور اپنے ذرائعے سے معلومات پر رکشہ کو ٹریس کرکے پریس برآمد کیا۔ پرس میں نقدی رقم مبلغ 1 لاکھ 24 ہزار 570 روپے، طلائی زیورات، 03 عدد موبائل فون، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم اور دیگر اشیاء موجود تھی۔ مدعی کو آج ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد نے اپنے آفس میں بلوا کر سامان کی پڑتال کرواکر بعد از تسلی حوالے کیا۔ مدعی نے سامان ملنے پر ڈی ایس پی ہیڈکواٹر اور پولیس ٹیم کی کاوش کو سراہتے خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔