BHU کا سرپرائز وزٹ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی

 
0
236

وہاڑی 11 مئی 2022 (ٹی این ایس): سید وسیم الحسن شاہ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کا 24 ڈبلیو بی BHU کا سرپرائز وزٹ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریض آپ کے لیے وی آئی پی کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کا خیال کرنا آپ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی وزٹ کے دوران SMO ڈاکٹر نسرین طارق نے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن شاہ کو ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ ہسپتال گردونواح کی ہزاروں کی دیہاتی آبادی کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے پنجاب کی عوام کو صحت کی بنیادی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اعلیٰ وژن رکھتے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی بنیادی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے