بلدیہ غربی میں جاری سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی, ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

 
0
566

کراچی 16 مئی 2022 (ٹی این ایس): ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگیرانی کی ہدایت پر میونسپل کمشنر بلدیہ غربی غلام سرور راہپوٹو نے بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں موجود محکمہ جاتی دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں جاری سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس عمل میں مرتکب پائے جانے والے ملازمین کے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں حاضری رجسٹر چیک کرکے غیر حاضر اور دیر سے آنے والے ملازمین کے حوالے سے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے سربراہان اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ غیر حاضر ملازمین کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے بلدیہ غربی میں عوام کو سہولیات کی فراہمی بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے بلدیاتی افسران نے میونسپل کمشنر کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں عوام کو سہولیات کی فراہمی بروقت مکمل کرنے کیلئے افسران و عملہ پوری تندہی سے فرائض انجام دے رہے ہیں ملازمین کو دفتری اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت۔