پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ مؤخر کرلیا

 
0
544

اسلام آباد 18 مئی 2022 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ مؤخر کردیا۔الیکشن کمیشن نے ریفرنسز کا کیس ڈی لسٹ کردیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پرفیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا۔ فیصلہ سنانے سے پہلے فریقین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنسز پرگزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔