آم کی پیداوار میں 60 فیصد کمی

 
0
126

اسلام آباد 18 مئی 2022 (ٹی این ایس): پاکستان میں ’پھلوں کے بادشاہ‘ آم کی پیداوار میں اس سال نمایاں کمی ہوئی ہے جس میں سب سے بڑا عنصر آب وہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) ہے۔ اس کے علاوہ پانی کی شدید قلت، لوڈ شیڈنگ، ڈیزل کی کمی اور آبی لائنوں کی بندش سے بھی یہ مسائل سامنے آئے ہیں۔

ملتان میں واقع مینگوریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایم آر آئی) کے ڈاکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ اس ضمن میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی گزشتہ ماہ 11 سے 17 مارچ میں دیکھی گئی جب درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ سے 42 درجے سینٹی گریڈ تک جاپہنچا جبکہ گزشتہ برس اسی ماہ درجہ حرارت اوسط 37 درجے سینٹی گریڈ تک تھا۔

یہی وجہ ہے کہ آم کی کاشت میں سب سے اہم مہینے میں درجہ حرارت میں اضافے کا اثر پیداوار میں کمی پر پڑا ہے۔ عبدالغفار نے بتایا کہ پھول کھلنے کے اہم عمل کے دوران موسمیاتی شدت نے پاکستان کی اہم فصل کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس سے اب پیداوار میں کمی 60 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔