اسلام آباد یونائیٹڈ نے وسیم اکرم کے جانے کے بعد نئے ڈائریکٹر کی کھوج کا کام شروع کردیا

 
0
482

 اسلام آباد :اگست4(ٹی این ایس) پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے وسیم اکرم کے جانے کے بعد نئے ڈائریکٹر کی کھوج کا کام شروع کردیا ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی2سیزنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ منسلک رہنے کے بعد لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطان کو بطور ڈائریکٹر کرکٹ افیئرز جوائن کرلیا ہے جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے نئے ٹیم ڈائریکٹر کی تلاش شروع کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسلا م آباد یونائیٹڈ نے نئے ٹیم ڈائریکٹر کی پوسٹ کے لیے سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا،ویوین رچرڈز ،سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا اور سابق آسٹریلیوی قائد رکی پونٹنگ کے ساتھ ساتھ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے سابق پاکستانی کپتان یونس خان کے نام پر بھی غور شروع کردیا ہے ۔یونس خان اس وقت پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن پشاور زلمی کے ساتھ بطور مینٹور وابستہ ہیں ۔