برطانوى باكسر عامر خان نے اپنى اہليہ فريال مخدوم سے عليحدگى كا فيصلہ كرليا، اہلیہ فریال مخدوم کی عامر خان پر شدید تنقید

 
0
13373

لاہوراگست 4(ٹی این ایس) : عالمی باکسرعامرخان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہاہے کہ عامرخان نے اپنی فیملی میری وجہ سے نہیں چھوڑی ہے۔انہوں نے عامرخان کے ٹویٹ کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ عامر خان غلط خبریں دینابندکریں۔انہوں نے کہاکہ آپ نے دوسرے باکسرپراس لیے الزام لگایاکہ آپ کاکیرئیرختم ہوچکاہے۔انتھونی باکسران سے بہترہے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ میں اتنے سالوں سے ایک دھوکے بازشخص کا دفاع کررہی تھی۔ واضح رہے عالمی باکسرعامرنے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ میں نے اور فریال نے الگ ہونے کافیصلہ کرلیا۔انہوں نے مزید کہاکہ میں نے اور میری اہلیہ فریال دونوں نے علیحدگی پررضامندی ظاہرکردی ہے۔ہم دبئی میں مقیم ہیں۔