اسلام آباد 29 مئی 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مانسہرہ میں میڈیکل کالج کے قیام، ایک ارب روپے کے پیکج اور ہزارہ کے لیے الگ الیکٹرک کمپنی کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے مانسہرہ میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ موٹروے پر سفر کرتے وقت ہر طرف ہر پہلو پر نواز شریف کو یاد کیا، سی پیک کے تحت عظیم منصوبے نواز شریف کے دور میں بنے، آج موٹروے دیکھ کر احساس ہوا کس طرح نواز شریف نے ملکی ترقی کیلئے محنت کی۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں مجبورا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، پورے خیبر پختونخوا میں سستا آٹا فراہم کریں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی اپنے صوبے میں عوام کو سستا آٹا فراہم کریں،
خزانہ خالی کر کے وہ شخص چلا گیا۔
ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے مانسہرہ میں میڈیکل کالج کے قیام، ایک ارب روپے کے پیکج اور ہزارہ کے لیے الگ الیکٹرک کمپنی کے قیام کا اعلان کیا۔