اسلام آباد 29 مئی 2022 (ٹی این ایس): سنیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر،افضل کھوکھر نے دو گروپوں کی صلح کرواکر دشنمی کودوستی میں بدل دیا
روات راجہ آذاد اور مرزاشاہدرشید میں لڑاہی جھگڑے اور دشمنی چل رہی تھی راضی نامہ سابق وائس چئیرمین معروف قانون دان راجہ شہزاد ایڈووکیٹ کے ڈیرے پر انعقاد کیاگیا درد دل اور برادری کا احساس رکھنے والی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر راجہ پرویز اورمعروف مذہبی سماجی شخصیت جوہدری جاویدافضل نے متحارب برادری گروپوں میں راضی نامہ کے لیے اہم کردار اداء کیا
روات کے
گاؤں بھنگڑیل اور کورٹانہ یونین کونسل روات میں برادری کے دو حصوں میں دیرینہ ناراضی دور کرنے کے
لیئے جرگہ کا انعقاد ہوا۔جرگے کی سربراہی سینیٹر بیرسٹر مصطفےٰ نواز کھوکھر .. افضل کھوکھر راجہ پرویز نے کی۔صلح کے لیئے سابق کونسلر راجہ پرویز اختر،سابق وائس چیئرمین راجہ شہزاد جاوید نے اہم کردار اداء کرکے۔برادری کے بڑوں راجہ محمد آزاد،راجہ زاہد آزاد،مرزا شاہد رشید،چوہدری جاوید افضل،محمد ظہیر گلے ملے اور ناراضی دور کی۔اس موقع پر فریقین میں معاہدہ بھی ہوا۔صلح کی پروقار تقریب میں علاقہ عمائیدی ،معززین،مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد سمیت،بڑی تعداد میں نوجوانوں اور مقامی افراد نے شرکت کی۔مقررین نے اسلام کی روشنی میں صلح جوئی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔جرگہ کے انعقاد کو علاقے میں امن کے لیئے اہم قرار دیا۔معروف قانون دان سابق وائس چئیرمین راجہ شہزاد ۔معروف مذہبی اورسماجی شخصیت چوہدری جاویدافضل نے آنے والے معززین کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں خیر و برکت اور معاہدہ کی پاسداری کے لیئے دعا کی گئی۔