جرات بہادری قابل اور فرض شناسی اور جرائم پیشہ افراد کیلئے دہشت کی علامت سمجھے جانے والا انسپکٹر مرزا گلفراز محکمہ پولیس میں 38سالہ خدمات دینے کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد پولیس سے ریٹائر ہوگئے

 
0
148

اسلام آباد 29 مئی 2022 (ٹی این ایس): جرات بہادری قابل اور فرض شناسی اور جرائم پیشہ افراد کیلئے دہشت کی علامت سمجھے جانے والا انسپکٹر مرزا گلفراز محکمہ پولیس میں 38سالہ خدمات دینے کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد پولیس سے ریٹائر ہوگئے
مرزا محمد گلفراز کا تعلق گوجرخان کے نواحی علاقہ سے تھا وہ اسلام آباد پولیس میں 25/3/82میں بھرتی ہوئے اور 1995میں ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پرموٹ ہوئے اور 2006میں میں سب انسپکٹر پرموٹ ہوئے اور مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش پر مامور رہے اور بیشتر تھانوں میں بطور ایس ایچ او بھی تعینات رہے مرزا گلفراز انتہائی خوش اخلاق کے مالک تھے لیکن ماتحت عملے سے کام لینے کیلئے سخت طبیعت رکھتے تھے جبکہ ایمانداری سے ڈیوٹی دینے والے ماتحتوں کی قدر بھی کرتے تھے جرائم پیشہ افراد کے سامنے انکا نام ایک دہشت کی علامت تھا مراز گلفرار نے ہمیشہ اپنے ماتحت عملے کی حق کی بات کی اور ڈیوٹی لینے کا هنر بھی رکھتے تھے کسی بھی تفیش افسر کی محکمانہ غفلت پر اس کیخلاف کوئی سپیشل رپورٹ نہ بنائی کام چور پولیس افسران کو اپنے زیر سایہ کام کرنے کا موقع تک نہیں دیا اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران نے انسپکٹر مرزا گلفراز کی بہترین خدمات کی بدولت شاباش دی اور اس بات کا اظہار کیا کہ محکمہ پولیس اج ایک قابل آفیسر کی خدمات سے محروم ہو گئی مرزا گلفراز نے کہا کہ میں ریٹائر ہونے کے باوجود اسلام آباد پولیس کے کسی بھی پولیس آفیسر کو کسی مقدمہ کی تفتیش میں مدد کے لیے ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں میری طرف سے جانے انجانے میں کسی سے کوئی غیر اخلاقی یا میری بات بری لگی ہو تو میں سب سے معذرت خواہ ہوں اللہ پاک ہم سب کا حامیوں ناصر ہو پاکستان ذندہ باد اسلام آباد پولیس پائندہ باد