کورڈینیٹر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری طلعت سہیل بجٹ بارے اظہار خیال

 
0
317

اسلام آباد 15 جون 2022 (ٹی این ایس): کورڈینیٹر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری طلعت سہیل نے بجٹ کو مشکل معاشی حالات میں متوازن قرار دیتے ہوئے کپاس کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے زرعی پیداوار میں اضافہ اور خاص طور پر خوردنی تیل پیدا کرنے والی فصلوں مثلآ سورج مکھی، کینولا وغیرہ کا ذکر کیا ۔
مگر بدقسمتی سے کپاس کا ذکر نہیں کیا ۔ حالانکہ کپاس میں ٪60 بنولہ ہوتا ہے جس سے خوردنی تیل حاصل ہوتا ہے۔ کپاس کی پیداوار میں اضافہ نہ صرف روئی بلکہ خوردنی تیل میں بھی اضافے کا سبب ہے۔
بجٹ تجاویز میں ہم نے کھل بنولہ، تیل بنولہ اور بنولہ پر عائد ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا ۔ جس کی وجہ سے کپاس کی پیداوار بڑھانے میں مشکلات اور رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔
وزیر خزانہ سمیت متعدد وزراء نے ہمارے مطالبہ کی تائید کی مگر بجٹ میں اس کا ذکر تک نہ کیا۔
کپاس کی پیداوار میں اضافہ سے ہی روپے کی قدر میں اضافہ، بیروزگاری میں کمی اور معیشیت میں استحکام پیدا ہو سکتا ہے