مشرف کی صحت، وطن واپسی سے متعلق اہلخانہ کا مؤقف سامنے آگیا

 
0
126

اسلام آباد 19 جون 2022 (ٹی این ایس): سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت اور ان کی وطن واپسی سے متعلق اہل خانہ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں سابق صدر پاکستان کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سرکاری اور غیرسرکاری ذرائع کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے، ہم اس کوشش پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

سابق صدر پاکستان کے اہل خانہ کے مطابق اس حوالے سے فیملی کو اہم طبی، قانونی اور حفاظتی چیلنجز پر غور کرنا ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور علاج کے انتظامات کی اہم ضرورت ہے جو فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں۔