وزیراعلیٰ پنجا ب کے اثاثوں کی مالیت کتنے کروڑ ؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردی

 
0
93

اسلام آباد 20 جون 2022 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز 41 کڑوڑ 43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں،
وزیراعلی پنجاب نے 13 کڑوڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر ظاہر کئے ،حمزہ شہباز کی 3 زرعی زمین کی مالیت 3 کڑوڑ 97 لاکھ ہے ،وزیراعلی پنجاب نے خود کو 9 کڑوڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا ،
حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ مہروالنساء 50 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں ،حمزہ شہباز کی دوسری اہلیہ رابعہ حمزہ 3 کڑوڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔