حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ ،عدالت سے بڑی خبر آگئی

 
0
92

اسلام آباد 20 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ ،عدالت سے بڑی خبر آگئی۔

حمزہ شہباز کووزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ پھر ٹوٹ گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،لاہور ہائی کورٹ نے درخواست لارجربینچ کوسماعت کیلئے بھجوا دی

عدالت نے کہا کہ لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے تو معاملہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا ہے،لارجربینچ بار بار پوچھ رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق کیسے ہو گا؟

بیرسٹر علی ظفر نے استدعا کی کہ درخواست کو علیحدہ سنا جائے،اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ سارے معاملے کو حمزہ شہباز ضمنی انتخابات پر لٹکانا چاہتے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ن لیگی وکیل نے اعتراض کیا ،لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی عدالت نے درخواست لارجر بینچ میں لگانے کی سفارش کردی عدالت نے درخواست لارجر بینچ میں لگانے کی سفارش کردی۔