الیکشن کمیشن نے ارکان پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

 
0
113

اسلام آباد 20 جون 2022 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے ارکان پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں ،سابق وزیراعلی عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے ،علیم خان ایک ارب 70 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک،

سابق صوبائی وزیر مراد راس 38 لاکھ ،
میاں محمود الرشید 18 کروڑ سے زائد ،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی 23 کڑوڑ 14 لاکھ کے اثاثوں کے مالک نکلے ،پرویز الہی نے 6کڑوڑ 78 کی غیر زرعی زمین ظاہر کی ،فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی ،پرویز الٰہی کی اہلیہ 10 کڑوڑ کے اثاثوں کی مالک ہیں،

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان 1 کڑوڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ،سبطین خان نے زرعی اراضی کی مالیت ظاہر نہیں کی،صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کڑوڑ کے اثاثوں کے مالک نکلے،رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 9 کڑوڑ 94 لاکھ کے اثاثے ظاہر کئے ،حنا پرویز بٹ نے 2 عدد گھر تحفے میں ملے ،حنا پرویز بٹ نے تحفے میں ملنے والے گھروں کی مالیت ظاہر نہیں کی ،

رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے 35 لاکھ مالیت کے اثاثے ظاہر کئے ۔عظمی بخاری 24 لاکھ روپے مالیت کی اثاثوں کی مالک ،عظمی بخاری کے پاس 70 روپے سونا بھی ہے ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری 2 کڑوڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ،سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد 2 کڑوڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک نکلیں۔