پنجاب حکومت کی جانب سے مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت کا نوٹیفکیشن جاری

 
0
116

اسلام آباد 28 جون 2022 (ٹی این ایس): پنجاب حکومت نے بھی مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر کر دی۔

پنجاب حکومت کی جنب سے مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق مزدور کو روزانہ کی بنیاد پر 961 روپے اجرت دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مزدور کی ماہانہ کم از کم اجرت میں اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہو گا۔

سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ نے ویج بورڈ کی سفارشات پر بھی نوٹیفکیشن جاری کیا۔

گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا حکومت نے بھی مزدور کی ماہانہ اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزدور کی تنخواہ 21 ہزار سے بڑھا کر 26 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاق نے بھی مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔