شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس، نئی عدالت میں منتقل

 
0
8294

لاہور 01 جولائی 2022 (ٹی این ایس): نئے ججز کی تعیناتی کے بعد شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو نئی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کو نئی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد ورک کیس کی سماعت کرتے رہے ہیں، اب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان کیس کو سنیں گے، جو حال ہی میں تعینات ہوئے ہیں۔
احتساب عدالتوں میں نئے ججز کی تعیناتی کے بعد کچھ ریفرنسز نئی عدالتوں کو منتقل ہوئے ہیں۔