احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا‘منی لانڈرنگ کرنے والے قومی مجرم ہیں. عمران خان

 
0
844

اپوزیشن کوگرفتاریوں پر جمہوریت یاد آجاتی ہے،کرپٹ عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں‘ وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد فروری 20 (ٹی این ایس): وزیر اعطم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا‘ احتساب کے راہ میں کسی کو نہیں آنے دیں گے. پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کوگرفتاریوں پر جمہوریت یاد آجاتی ہے، حالاں کہ جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، پاکستان کو جلد ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، حکومت کارکردگی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی حکومت عام آدمی کی زندگی میں انقلاب لائے گی.پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کامیاب رہا ہے، پاکستان معاشی بحران سےکامیابی سے نکل رہا ہے، ملک کا مستقبل روشن ہے. یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گذشتہ دنوںپاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا، جس میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ طے ہوا. خیال رہے کہ آج آمدن سے زیادہ اثاثوں کے کیس میں قومی احتساب بیورو نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کو گرفتار کر لیا، اس اقدام پر اپوزیشن کی جانب سے سخت ردعمل آیا.بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدام کاجائزہ لیاگیا. ڈی جی ‘آئی ایس آئی نے اجلاس میں خصوصی شرکت طور پر شرکت کی، اس موقع پر اسد عمر،شہزاداکبر،افتخار درانی بھی موجود تھے‘ سیکرٹری داخلہ نے وزیر اعظم کو منی لانڈرنگ پر اقدامات پربریفنگ دی. اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملو ث افرادقوم کے مجرم ہے، ایسے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں، قوم کا پیسہ چوری کر کے ذاتی خزانے بھرنے سے ملک کا نقصان ہوا، منی لانڈرنگ کے باعث قوم کو قرضے کی دلدل میں دھکیلا گیا.وزیراعظم نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے حکومتی ادارے اپنے اقدامات تیز کریں، کیوں کہ منی لانڈرنگ ملک کے لئے شدیدخطرہ بن چکی ہے.